جماعت اسلامی کا اجمیر نگری تا باباموڑ سڑک کی مرمت کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعت اسلامی یوسی ون، نارتھ کراچی کی جانب سے اجمیر نگری تا باباموڑ سڑک کی ازسرنو تعمیر کے لئے الحمید اسکول پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک کئی سالوں سے تباہی کا شکار ہے مگر سندھ حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حافظ نعیم کا کراچی بلدیاتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان

انکا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے نارتھ کراچی کے 15 سیکٹرز اور لاکھوں کی آبادی ایک عذاب کا شکار ہے۔ بائیک چلانے والے افراد کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ کار اور گاڑی والے سسپنشن کے کام سے پریشان ہیں۔ لوگ نقل مکانی کررہے ہیں اور مکانات کی قیمتیں شہر کے دوسرے علاقوں کے مقابلے میں مسلسل گررہی ہیں۔

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور ابلتے گڑ انکا مقدر نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 15 جنوری کو ہونے والے الیکشن میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواراوں کو ووٹ دیں تاکہ حافظ نعیم الرحمن مئیر بن کر ان مسائل کو حل کرسکیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے ناظم علاقہ نارتھ کراچی علی ارشد، نامزد چیئرمین یوسی 1 ساجد حسن اور نامزد وائس چئیر سید محمد کاشف بھی موجود تھے۔

Related Posts