جماعت اسلامی نے الیکشن معاملے پر سیاسی اتفاق رائے کیلئے کمر کس لی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات پر اتفاق رائے کے لیے سیاسی قائدین سے رابطہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 

جماعت اسلامی کے مرکز  منصورہ سے جاری کردہ بیان میں امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ مسائل کا  حل دو صوبوں  میں انتخابات کے بجائے شفاف قومی الیکشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات پر اتفاق رائے کے لیے سیاسی قیادت  سے رابطہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

مکہ مکرمہ کے عجائب گھر، جہاں 14 صدیاں پرانے نوادرات بھی محفوظ ہیں

امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، بیڈگورننس اور کرپشن مسائل کی جڑ ہیں، جان لیوا مہنگائی نے لوگوں کے لیے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے سودی نظام معیشت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔

سراج الحق  نے اپنے بیان میں مسجد اقصیٰ میں صہیونی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی، اسلامی ممالک کے سربراہان اسرائیلی ظلم روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے بے موسمی بارشوں سے گندم کی فصل کو ہونےو الے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بے موسمی بارش کی وجہ سے کسان رل گئے ہیں، پوری قوم  اجتماعی توبہ کرے۔

Related Posts