تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے جام عبدالکریم اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jam Abdul Karim reaches Sindh House in Islamabad

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دینے کے لیے اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پہنچ گئے۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان سندھ ہاؤس منتقل کیا گیا۔

گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کی عبوری ضمانت میں 11 اپریل تک توسیع کردی تھی۔

ضمانت کے بعد پی پی پی کے ایم این اے کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کردیا۔ شہباز شریف

جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں سنگل جج بنچ نے رکن قومی اسمبلی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

جام عبدالکریم جمعرات کی صبح دبئی سے پاکستان واپس آئے لیکن وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انہیں گرفتار نہیں کیا جبکہ ایک روز قبل ناظم جوکھیو کی بیوہ نے کہا تھا کہ اس نے ایم این اے جام کریم اور ایم پی اے جام اویس سمیت قتل کیس کے تمام ملزمان کو معاف کر دیا ہے۔

Related Posts