جالندھر میں فصلیں جلانے سے پاکستان اور بھارت میں فضائی آلودگی ہوئی۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جالندھر میں فصلیں جلانے سے پاکستان اور بھارت میں فضائی آلودگی ہوئی۔فواد چوہدری
جالندھر میں فصلیں جلانے سے پاکستان اور بھارت میں فضائی آلودگی ہوئی۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی شہر جالندھر میں فصلیں جلانے کے باعث پاکستان اور بھارت دونوں میں فضائی آلودگی پھیل گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے علاقے میں پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب ماحول کو پراگندہ کرنے میں جالندھر کی جلائی گئی فصلوں کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک استحقاق: سینیٹر روبینہ خالد نے معاونِ خصوصی عثمان ڈار کے خلاف خط لکھ دیا

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بھارتی پنجاب حکومت کو ایک مشینی حل پیش کرسکتے ہیں جس کے تحت وہ جلائی گئی فصلوں کو ضرورت پڑنے پر ایندھن کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سموگ کے باعث حدِ نگاہ صرف 1 کلومیٹر تک محدود ہو گئی، جبکہ عام حالات میں ایک انسان 5 کلومیٹر تک دیکھ سکتا ہے جس کے بعد  زمین گول ہوجاتی ہے۔

لاہور اور گردونواح کے مختلف علاقے سموگ کے باعث شدید فضائی آلودگی کا شکار ہیں جس کے باعث حکومتِ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ آج شہر کے تمام اسکول بند رہیں گے۔

شہر میں رات گئے اور کل دن کے وقت محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان ہے، جبکہ سموگ کے باعث سانس لینا اور آنکھیں کھول کر اردگرد موجود لوگوں کو دیکھنا بھی دشوار ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں سموگ کے باعث حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی۔ محکمہ موسمیات

Related Posts