اسلام آباد: پنجاب پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل کو عدالتی احکامات کے تحت اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماء شہبازگِل کو اڈیالہ سے تحویل میں لینے اور عدالتی احکامات کی تکمیل کے لیے رینجرز اور ایف سی کو بھی طلب کرلیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو پمز اسپتال کے کارڈیک سینٹر میں داخل کرلیا گیا ہے۔ طبی معائنے کے لئے 3 رکنی میڈیکل بورڈ قائم کردیا گیا۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جج زیبا چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مزید 48 گھنٹے کیلئے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں:شہباز گِل کی طبیعت ناساز، جیل کے اسپتال منتقل کردیا گیا