لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی، ن لیگ میں شمولیت کے سوال پر مسکرا کر ٹال گئے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں جہانگیر ترین بھی شریک ہوئے اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی،ایک اور سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت نے جہانگیر ترین کو منالیا، اختلاف ختم،معاملات طے پاگئے