جہانگیر ترین سینیٹ انتخابات میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے دوبارہ متحرک، رابطے شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی اسکینڈل کیس کی سماعت کیلئے جہانگیر ترین جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے
لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین علی ترین کے ہمراہ چینی اسکینڈل کیس کی سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سینیٹ انتخابات کے دوران تحریکِ انصاف کیلئے دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی امیدوار کو جتوانے کیلئے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک مضبوط بنانے کیلئے سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ کیلئے جہانگیر ترین نے اراکینِ اسمبلی سے رابطے شروع کردئیے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہوں نے جنوبی پنجاب کے ناراض حکومتی اراکینِ قومی اسمبلی سے بھی پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ دلوانے کیلئے رابطے قائم کیے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی بھی انہی ناراض اراکینِ قومی اسمبلی سے رابطے میں ہیں جس سے جہانگیر ترین اور یوسف رضا گیلانی کے مابین سینیٹ انتخابات کے محاذ پر ایک نئی جنگ چھڑتی نظر آتی ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین 7 ماہ بعد وطن واپس لوٹ آئے، جہانگیر ترین شوگر اسکینڈل میں نام آنے پروزیراعظم عمران خان کا اعتماد کھونے کی وجہ سے حکومتی حلقوں سے دور ہوگئے تھے۔

بعد ازاں جہانگیر ترین نے علاج کی غرض سے لندن جانے کا فیصلہ کیا تھا اور 6 نومبر 2020ء کو ان کی وطن واپسی اور شوگر ملوں کے دوبارہ کام کرنے کے اعلان کو سیاسی حلقے اندرون خانہ معاملات طے پانے اور سینیٹ الیکشن سے جوڑتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین کی واپسی، کیا سینیٹ الیکشن میں کچھ نیا ہونیوالا ہے؟

Related Posts