ای سی سی اجلاس کے دوران کسانوں کے حق میں بہترین فیصلہ کیا گیا۔ جہانگیر خان ترین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای سی سی اجلاس کے دوران کسانوں کے حق میں بہترین فیصلہ کیا گیا۔ جہانگیر خان ترین
ای سی سی اجلاس کے دوران کسانوں کے حق میں بہترین فیصلہ کیا گیا۔ جہانگیر خان ترین

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ای سی سی کے اجلاس کےدوران کسانوں کے حق میں بہترین فیصلہ کیا گیا، حکومت کو مبارکباد دیتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ کھاد کے شعبے میں گیس ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کردیا گیا۔ یہ فیصلہ کسانوں کے لیے خوش آئند ہے۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ یہ کسان دوست فیصلہ  کھاد کی قیمتوں میں کمی کا باعث بنے گا جس سے یوریا کھاد فی بوری 400 روپے سستی ہوجائے گی۔

جہانگیر خان ترین نے کہا کہ اِس فیصلے پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ فیصلے سے ملک بھر کے کسانوں کو ریلیف ملے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  کی زیر صدارت   کابینہ کی اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی)  کا اجلاس ہوا جس کے دوران 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے  کی منظوری دی گئی۔ 

کابینہ کی اکنامک کو آرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا جس میں لاہور گارمنٹ سٹی کے قرض پر تکنیکی معاملات بھی زیر غور آئے۔ 

مزید پڑھیں:  ای سی سی اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی منظوری 

Related Posts