جہانگیر خان ترین کی زرعی ٹاسک فورس سے ہٹائے جانے کی خبر کی تردید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jahangir Tareen's return, is there anything new in the Senate election?

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی اور سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے زرعی ٹاسک فورس کی سربراہی سے ہٹائے جانے کی خبر کی تردید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میں نے میڈیا پر یہ خبر دیکھی ہے کہ مجھے زرعی ٹاسک فورس کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ میں کسی ٹاسک فورس کا کبھی چیئرمین نہیں رہا۔

سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میڈیا مجھے وہ نوٹیفیکیشن دِکھا دے جس کے تحت مجھے زرعی ٹاسک فورس کا چیئرمین بنایا گیا ہو۔ میری میڈیا سے گزارش ہے کہ براہِ کرم حقائق کو جاننے کے بعد خبر چلایا کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر خبر چلی کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے سربراہ کے عہدے سے ہٹاد یا گیا۔

ذرائع کے مطابق چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بحران میں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں جہانگیر ترین ہیں اور انہوں نے سبسڈی کی مد میں 56 کروڑ کا منافع حاصل کیا۔

چینی بحران میں جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کی خبر کے بعد گزشتہ روز میڈیا کے مختلف چینلز پر یہ خبر نشر کی گئی کہ جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا، تاہم انہوں نے آج اِس خبر کی تردید کی ہے۔ 

Related Posts