طیارے کا حادثہ: جہانگیر ترین کا اظہارِ تعزیت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دُعا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طیارے کا حادثہ: جہانگیر ترین کا اظہارِ تعزیت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دُعا
طیارے کا حادثہ: جہانگیر ترین کا اظہارِ تعزیت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دُعا

اسلام آباد:  تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے صادق آباد میں طیارہ حادثے کے شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دُعا کی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینئر مرکزی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے بتایا کہ وفاقی محکمہ برائے پلانٹ پروٹیکشن کا طیارہ ٹڈی دل حملے سے بچاؤ کے لیے اسپرے کرنے گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ طیارہ ضلع رحیم یار خان کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں پائلٹ کیپٹن شعیب اور انجینئر فواد بٹ دونوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحریکِ انصاف رہنما جہانگیر خان ترین نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر صادق آباد میں اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کے پائلٹ سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ٹڈی دل حملوں سے بچاؤ کے لیے آج وفاق  سے پنجاب حکومت کی مدد کے لیے  آنے والا طیارہ صادق آباد کے چک 215 میں گر کر تباہ ہوا۔

ترجمان سول ایوسی ایشن اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے اڑان بھرنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث صادق آباد کے علاقے باندھی میں گرا جس سے 1 پائلٹ اور پلانٹ پروٹیکشن انجینئر جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: صادق آباد میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق

Related Posts