بلڈ ڈونیشن کیمپس کا قیام لائق تحسین اقدام ہے ،اظہار الدین احمد خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

izhar ud din ahmed khan appreciate blood donation camp in orangi town

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں اور دیگر مریضوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپس کا قیام لائق تحسین اقدام ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ دعوت اسلامی کی جانب سے اورنگی زون یوسی 27 میں لگائے جانے والے کیمپ کا معائینہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر دعوت اسلامی کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

چیئرمین اظہار الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے گھرانوں میں راشن کی تقسیم، تھیلیسیما اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے مثالی اقدامات کیئے ہیں ۔

چیئرمین اظہار الدین نے کہا کہ ان اقدامات پر امیر دعوت اسلامی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،خدمت خلق فاؤنڈیشن بھی خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو قرنطینہ سینٹر بھیجنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام خون کے عطیات دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں لوگ جانی و مالی مدد کے جذبہ سے کس قدر سرشار ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد ہم اس مشکل وقت سے بھی نکل جائیں گے۔

Related Posts