اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کی زندگیاں بچالیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کی زندگیاں بچالیں
اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کی زندگیاں بچالیں

روم:اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے اہم کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے بحیرہ روم میں ماہی گیری کی دو کشتیوں سے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کی زندگیاں بچا لیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق الارم فون کی جانب سے ایک انتباہ کے بعد سسلی میں سیراکیوز کے ساحل پر دو پیچیدہ آپریشن کیے گئے جن میں لیبیا کی کشتیاں شامل تھیں۔

پہلی کشتی سے سسلی کے ساحل سے تقریبا 35 میل دور ایک اطالوی کوسٹ گارڈ جہاز نے 416 تارکین وطن کو بچایا جبکہ یورپی یونین کی سرحدی فورس فرونٹیکس کے ساتھ کام کرنے والے اسپین کے گشت کرنے والے جہاز نے مزید 78 کو بچایا۔

اٹلی کی نئی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ سے اپنی پہلی تقریر میں افریقہ کے تارکین وطن کو کشتیوں میں گزرنے سے روکنے کا عزم کیا تھا۔

مزید پڑھیں:خود کشی سے روکنے کے بجائے بے حس شوہر بیوی کی ویڈیو بناتا رہا

اُن کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ملک کی سب سے دائیں بازو کی حکومت ہے، خاص طور پر بحران زدہ لیبیا سے روانگی کو روک کر غیر قانونی آمد کو روکنا اور انسانی اسمگلنگ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

Related Posts