کھلاڑیوں کو ساتھ کھیلنے کیلئے ایک ہفتہ بھی مل جائے تو مفید ہوگا، ثقلین مشتاق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھلاڑیوں کو ساتھ کھیلنے کیلئے ایک ہفتہ بھی مل جائے تو مفید ہوگا، ثقلین مشتاق
کھلاڑیوں کو ساتھ کھیلنے کیلئے ایک ہفتہ بھی مل جائے تو مفید ہوگا، ثقلین مشتاق

لاہور:پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیر ڈیولپمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ثقلین مشتاق نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ نمبر ون بنانا اور اوپر لے کر آنا ہے۔اس کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر اور کوچز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ جڑنا میرے لئے عزت کی بات ہے اب بھی ویساہی جذبہ ہے جیساپاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے تھا۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ پلئیرز ڈویلپمنٹ کے لیے ایک اچھا ویژن بنایا گیا ہے، گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو لانا اور اوپر کے کھلاڑیوں کو مزید نکھارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ نمبر بنانا اور غلبہ دلانا میرا اصل مقصد ہے، اس کیلئے کھلاڑیوں کو ورلڈ کلاس کٹگری میں لائیں گے اور برانڈ بنائیں گے۔

سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کلاس کی چٹ دی گئی اور اب ہم سب نے مل کر کام کر کے نوجوانوں کو ورلڈ کلاس کی چٹ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لمبے وقفے کے بعد کھیل کی سرگرمیاں شروع کرنا مشکل تو ہو گا تاہم ایسے ہی تو بیٹھا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر مصباح الحق اور ان کے ساتھی اچھا پلان ترتیب دے رہے ہوں گے۔میں سمجھتا ہوں کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلنے کے لیے ایک ہفتہ بھی مل جائے تو مفید ہوتا ہے۔

Related Posts