ن لیگ کا کھودا ہوا کھڈا بھرنے میں وقت لگے گا، فردوس شمیم نقوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت زبانی جمع خرچ نہ کرے کام کرکے دکھائے، فردوس شمیم نقوی

کراچی: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے ن لیگی رہنماء احسن اقبال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کا کھودا ہوا کھڈا بھرنے میں وقت لگے گا۔

ویڈیو بیان میں فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پاکستان کی معیشت پر بیان دینے سے پہلے بتائیں ملک میں گاڑیاں بننے کی تعداد میں اضافہ ہوا یا کمی۔

موٹر سائیکل، ٹریکٹر زیادہ بکے ہیں یا کم، گندم کی پیداوار زیادہ ہوئی ہے یا کم، فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ تمام باتیں انہیں بار بار سمجھا رہے ہیں مگر انہیں ہضم نہیں ہورہا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھایا مصنوعی روپیہ کی قدر ظاہر کی، اگر پی ٹی آئی بھی 8 بلین روپے خرچ کرے،روپے کی قدر کو مصنوعی بہتر ظاہر کرنے کیلئے تو معیشت کا حال کچھ اور ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال سمجھیں کہ پاکستان کے عوام روپے میں تنخواہ لیتے ہیں ڈالر میں نہیں، ہم ایماندار دیانتدار ہیں جب پاکستان کے روپیہ کی قدر بڑھی اور سکڑی تو ہم نے بتایاچھپایا نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹرنیشنل تمام ہداف کو مکمل کیا کیونکہ ہم اہلیت رکھتے ہیں، احسن اقبال سچ بتائیں جب ن لیگ گئی تھی تو خزانے میں 5 بلین ڈالر تھے،آج الحمدللہ 23 بلین ڈالر ہیں جس میں حکومت کے 16 بلین ڈالر ہیں۔

کووڈ کے اثرات سے دیگر ممالک کی 22 فیصد اکانومی نیچے آئی ہے، پی ٹی آئی نے کووڈ میں بھی گروتھ 3.9 فیصد سرپلس کی ہے، ن لیگ نے ملکی معیشت کے ساتھ زیادتی کی تبھی آج ان کے لیڈر مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے اگر لوگ محبت کرتے ہیں تو وہ وطن واپس آجائیں، ن لیگ سے منی ٹریل مانگا جائے تو قطری خط پیش کرتے ہیں، احسن اقبال آئیں اور مذاکرہ کرلیں انہیں ہر بات کا جواب دیں گے۔

مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی کے دوران سندھ پولیس کہیں نظر نہیں آئی،خرم شیر زمان

Related Posts