دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف فائنل میں اچھی ٹف کرکٹ ہو گی، کوشش ہے کہ ہم فائنل میں اچھا پرفارم کریں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہر کپتان اور ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹرافی جیتے۔فائنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ہم ٹرافی جیتنے سے اس وقت ایک قدم دور ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بحیثیت ٹیم اس وقت ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں، کھلاڑیوں نے بڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مختلف کھلاڑیوں نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ایشیا کپ میں ہمارے میچز بڑے شانداررہے ہیں، ایشیا کپ میں ہم نے بڑے ٹف میچز کھیلے ہیں،
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فائنل سے پہلے میچز بہت اچھے ہوئے خاص طور پر افغانستان والا میچ، ہم ایسے توقع نہیں کر رہے تھے، نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر جاوید میانداد بھائی کی یاد دلائی، سری لنکا کے خلاف فائنل میں اچھی ٹف کرکٹ ہو گی۔
کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس اب تک اہم رہا، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیت رہی ہیں، دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے کیوں کہ وکٹ اس وقت بہتر ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا