ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

95% students clear HSE exam in karachi

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں کیا۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ کورونا کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ڈیڑھ ماہ کیلئے بند کر نے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ جون اور جولائی میں امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونیوالے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کوپچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت کانفرنس میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ یکم جون کے بعد بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔

تاہم KPKکے وزیر تعلیم نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم کا بہت زیادہ حرج ہو رہا ہے، یکم جون سے تعلیمی ادارے کھلنے چاہیں۔ صوبوں میں سکولز کھولنے پر اتفاق نہ ہوا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں صوبائی وزرا نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات جون کے آخری تک بڑھانے جبکہ امتحانات منعقد کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ جون میں میں لاک ڈاؤن ختم کیا جاتا ہے تو 9ویں اور انٹر کے امتحانات کرائے جا سکتے ہیں جبکہ جولائی تک لاک ڈاؤن رہا تو تین جماعتوں کے امتحانات منعقد کرنا مشکل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

Related Posts