کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ لگتا ہے غیر اخلاقی ویڈیو پی پی کے ہتھے لگ گئی، جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن پی پی کی پارٹی بن چکی ہے۔
منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی ایس 88 کا الیکشن پیپلز پارٹی نے دھاندلی سے جیتا۔
انہوں نے کہا کہ ملیر میں پی پی کے امیدوار کی شکست اس بات کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیفنس کے علاقوں میں سوزوکیاں بھر کر لوگوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے لایا گیا۔
ڈیفنس میں جعلی پی پی نے جعلی ووٹ ڈلوائے۔ انشاللہ سی بی سی میں بھی ہم اپنی مقامی حکومت بنائیں گے۔ ڈیفنس کے لوگوں سے گزارش کروں گا کہ اپنے ووٹ مقامی علاقوں میں ٹرانسفر کروائیں۔
مزید پڑھیں: میڈیا کے نام پر درباریوں کی دال اب نہیں گلے گی، شہباز گِل