میڈیا کے نام پر درباریوں کی دال اب نہیں گلے گی، شہباز گِل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے کوئی محفوظ راستہ نہیں مانگا، جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں،شہباز گِل
وزیراعظم نے کوئی محفوظ راستہ نہیں مانگا، جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں،شہباز گِل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پروپیگنڈہ کوئین ہر صبح نیا جھوٹ گھڑ کر لاتی ہیں، زراعت کا شعبہ دوبارہ پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ پروپیگنڈہ کوئین ہر صبح نیا جھوٹ گھڑ کر لاتی ہیں،نااہل لیگ آج صرف پروپیگنڈہ لیگ بن کر رہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں زرعی خودکفالت کے بلندوبانگ نعرے لگائے گئے۔

نااہل حکومتوں نے زراعت کی ترقی کیلئے عملا رتی بھر بھی کام نہیں کیا،شریف فیملی کی ملز کے باہر گنے کے پیسے مانگنے پر کسانوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج کسان خوشحال ہے جس کی وجہ سے زراعت کا شعبہ دوبارہ پاں پر کھڑا ہو رہا ہے، اس سال گندم، گنے، کینو، چاول اور پیاز، آلو سمیت کئی بمپر فصلیں پیدا ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں نے اس بار 3 گنا زیادہ اور بروقت اجرت پائی۔ ن لیگ نے 5 سالوں میں سپورٹ پرائس کی مد میں ایک روپیہ اضافہ نہیں کیا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ گندم کی سپورٹ پرائس کو 23 فیصد بڑھایا گیا۔موجودہ دور میں 500 ارب روپے گندم کے کسانوں کو اضافی ملے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان کو آئین کی بالادستی صرف کرپشن اور منی لانڈرنگ بچانے کیلئے یاد آتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چوری اور ڈکیتی کرنے والے ملک کو آگے لے جانے کی بات کرتے ہوئے شرم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کے برائے نام ٹھیکیدار کرپشن کے گند میں لتھڑے ہوئے ہیں۔

کرپٹ سیاستدانوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے پی ایم ڈی اے باعثِ پریشانی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ میڈیا کے نام پر درباریوں کی دال اب نہیں گلے گی۔

مزید پڑھیں: نیب کا ادارہ خود قابل احتساب، صدر کا کام وزیراعظم کی تعریفیں کرنا نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود ایل این جی میں تاریخی کرپشن کرنے والا صبح شام ایل این جی معاہدوں پر سیاست کر رہا ہے۔

Related Posts