پاورسیکٹر میں رعایت کاپروپیگنڈاکیاجارہا ہے،کسی سیکٹرمیں رعایت نہیں دے رہے،وزیرتوانائی عمرایوب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرتوانائی عمرایوب
وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ موجودہ آرڈیننس شفاف طریقے سے لایاگیا ہے، حکومت کی طرف سے کسی بھی شعبے میں ناجائز رعایت نہیں دی جارہی، وزیراعظم نےاسپیشل آڈٹ کے لئے ترمیم کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ موجودہ آرڈیننس شفاف طریقے سے لایاگیا ہے، حکومت کی طرف سے کسی بھی شعبے میں ناجائز  رعایت نہیں دی جارہی، وزیراعظم نےاسپیشل آڈٹ کے لئے ترمیم کی ہدایت کی ہے۔

وزیرتوانائی کاکہناتھا کہ کہ ‘گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کوئی نئی چیز نہیں ہے، عدالتی فیصلے کے تحت قدم اٹھایاہے، 2011 کی حکومت نے  ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی وجہ سے جی آئی ڈی سی لگایاتھا، ہم نے سی این جی سیکٹر پر اس حوالے سے معاہدہ کیا، جی آئی ڈی سی کی مد میں 217 ارب روپے جمع ہوئے تاہم سپریم کورٹ نے یہ کہہ کر روک دیا کہ جس مقصد کے لیے پیسہ جمع ہورہا ہے اس پر لگ نہیں رہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہیں ، جی آئی ڈی سی کی مد میں ہمیں فائدہ کیا ہوگا ؟ ہم جی آئی ڈی سی ایشو حل کرنا چاہتے تھے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔

عمرایوب کاکہناتھا کہ فرٹیلائزرسیکٹر کا اسپیشل آڈٹ بھی ہوگا، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ آرڈیننس میں ترمیم کر کے فرانزک آڈٹ کی شق شامل کی جائے۔ ان کاکہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کھاد کی قیمت میں کمی آئے جس سے کسانوں کوفائدہ پہنچے ، اس لئے آرڈیننس لایا گیا  ہے، تا کہ اس معاملے کا کوئی نہ کوئی حل نکالاجا سکے ۔ 

Related Posts