یہ کھیل نہیں کہ فراڈیے کے مطالبے پر آرمی چیف کیخلاف پرچہ کٹے، وزیر داخلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی زیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہے کہ کوئی فراڈیا کہے جس پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کارکنان میں اشتعال بڑھنے لگا، احتجاج کے دوران مخالفین کو قتل کرنے کی باتیں

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ذاتی، گھٹیا اور انتقام کی تسکین کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، وہ زخموں پر پروپیگنڈا کرتا ہے، ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہے کہ کوئی فراڈیا کہے اور چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تماشا ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیتا ہے، عمران خان نے ایک سینئر فوجی افسر کا نام دیا ہے، فوج ایک منظم ادارہ ہے کوئی اس کی پالیسی کے خلاف نہیں جاسکتا۔

Related Posts