زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو با اختیار بنانا ضروری ہے۔چیف جسٹس آصف کھوسہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو با اختیار بنانا ضروری ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان
زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو با اختیار بنانا ضروری ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ آئینِ پاکستان نے ہر قومی شہری کو برابر کے حقوق دئیے ہیں جبکہ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خواتین کا کردار تمام شعبوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے جبکہ خواتین کو نوکریوں کے لیے ایک مخصوص کوٹہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم 13 دسمبر کو پنڈ دادن خان میں جلسہ کریں گے۔فواد چوہدری

جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ عدلیہ برسہا برس سے خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتی چلی آئی ہے جبکہ جج بننے کے بعد خواتین کو بھی وہی کام کرنا ہوتا ہے جو مرد ججز سرانجام دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قانونی تاریخ کے مطابق خواتین ججز نے پیچیدہ قانونی مقدمات نمٹائے اور دنیا نے ان کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ اسلام بھی خواتین کے ساتھ یکساں سلوک کا درس دیتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  چیف جسٹس آف پاکستان  آصف سعید کھوسہ نے ججوں کو بروقت فیصلے اور وکلا کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ججز کو معاشرے میں عزت فیصلے کرنے کی وجہ سے ملتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں گزشتہ روز تقریب سے خطاب میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق بھی ملتان سے ہے اور یہاں کئی سال گزارے ہیں اور ملتان نے سپریم کورٹ کو گھیرا ہوا ہے کیونکہ چیف جسٹس اور جونیئر جج بھی یہاں سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا ججوں کو بروقت فیصلے اور وکلا کی تربیت پر زور

Related Posts