عرب میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی جنگ میں بری طرح پھنسی ہوئی اسرائیلی فوج کو ایک نئے اور خطرناک بحران کا سامنا ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ پر نشر کی جانے والی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ریزرو اہلکار پیسوں کے لیے اپنا جنگی سازو سامان بیچ رہے ہیں، کیونکہ انہیں شکایت ہے کہ فوج انہیں ان کی ضروریات فراہم نہیں کرتی۔
عرب میڈیا نے ایک اسرائیلی ویب سائٹ کی 8 فروری کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ قابض فوج میں اہلکاروں کے درجنوں اشتہارات فیس بک، ٹیلی گرام اور اسرائیلی Yad2 ویب سائٹ پر بھی پھیلے ہوئے ہیں، جن میں مختلف قسم کے جنگی سازو سامان اور فوجی آلات، فوجی “نائیلون” ہیلمٹ سے لے کر رائفل اسکوپ تک ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اشتہارات کے توسط سے بیچنے کیلئے پیش کیے جانے والے فوجی ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی خریداری بھی بڑی تیزی سے جاری ہے۔