فلسطینی سفیر کا اسرائیلی مظالم کیخلاف بھرپور حمایت پر پاکستان کیساتھ اظہار تشکر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطینی سفیر کا اسرائیلی مظالم کیخلاف بھرپور حمایت پر پاکستان کیساتھ اظہار تشکر
فلسطینی سفیر کا اسرائیلی مظالم کیخلاف بھرپور حمایت پر پاکستان کیساتھ اظہار تشکر

اسلام آباد: فلسطینی سفیر نے اسرائیلی مظالم کیخلاف بھرپور حمایت پر پاکستان کیساتھ اظہار تشکرکیا ہے، فلسطین کے سفیر احمد ربیعی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور ایک خود مختار اور آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت پر ہماری عوام پاکستان کے برادر عوام، اس کی عظیم فوج، تمام اعلیٰ قیادت کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

فلسطینی سفیر نے ان خیالات کا اظہار اہل پاکستان کے نام اپنے خصوصی تہنیتی مراسلہ میں کیا اور کہا کہ میں تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے واشگاف اور شاندار الفاظ میں فلسطینی جدوجہد آزادی کی حمایت کی۔

اس کے علاوہ نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ظلم وبربریت اور جارحیت کی مذمت کی اور مسئلہ فلسطین کے حل کے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لئے عالمی برادری پر زور ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے پیدا کرنے، رائے عامہ ہموار کرنے اور اس بحث کو صحیح رخ پر استوار کرنے میں پاکستان نے ایک انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ تاریخی کردار نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری دنیا یاد رکھے گی اور اس تاریخ کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی، کشیدگی اور ظلم و بربریت کو ختم کرانے کے لئے ’او۔آئی۔سی‘ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس بلانے کے لئے آپ کی کوششوں کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور تاریخی دن جسے فلسطینی کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے، 21 مئی کا یوم یک جہتی فلسطین کا دن ہے، فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور ظالمانہ حملوں کی مذمت کے لئے یہ فیصلہ وزیراعظم پاکستان نے کیا۔

پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ قرارداد منظور کی جس میں فلسطینی عوام پراسرائیل کے ”منظم جبرواستبداد“ کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کو خاص طور پر سراہا۔

فلسطینی سفیر کا اپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ، این جی اوز اور مختلف جماعتوں کی جانب سے (فلسطینی) سفارت خانے آمد اور یک جہتی کے اظہار پر بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نہتے لوگوں پر اسرائیلی قابض افواج کے حملوں، غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری اور فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکل کی اس گھڑی میں قیمتی وقت نکال کر آپ نے ہمارے ساتھ یک جہتی کی۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ یہ تمام اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق اور عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ یہ ایک انسانی بحران ہے۔ اور المیہ ہے،فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کے اظہار پر میں پاکستان کے تمام لوگوں کا بے حد شکرگزار ہوں، اتحاد واخوت کے آپ کے پیغام نے محصور فلسطینیوں کے جذبے کو بڑھایا اور ان کے عزم کو ایک توانائی بخشی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بند ہوگئی ہے لیکن آزادی کے حصول کی ہماری جدوجہد ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر اوران کے شانہ بہ شانہ ہم فلسطین کو آزاد کرائیں گے اور فلسطین کے القدس الشریف دارالحکومت میں مسجد اقصی میں مل کر نماز ادا کریں گے۔

Related Posts