فلوریڈا: اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اپنی فضائیہ کو ایران پر حملے کے لیے تیاری کا حکم جاری کیا ہے تاہم اس حوالے سے امریکا کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنٹز کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں اسرائیلی فضائیہ کی ایران پر حملے کی تیاری سے آگاہ کردیا ہے۔
وزیر دفاع بینی گنٹز کا فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں امریکی حکام نے اسرائیلی موقف کی تائید کی اور ایران کے دنیا کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہونے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری معاہدے پر تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جس کا ذمہ دار ایران کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے اور ایران جوہری معاہدے پر امریکا سے کھیل کھیلنے میں مصروف ہے۔
ایک اہم عہدیدار جس کا تعلق اسرائیلی وزارت دفاع سے ہے کی جانب سے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیرملکی میڈیا کو بتایا گیا کہ وزیر دفاع بینی گنٹز نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن کو ایران پر حملے کی ”ٹائم لائن“ سے بھی آگاہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ظالمانہ اقدام سے انکار، اسرائیلی فوج کی خاتون اہلکار کو جیل بھیج دیا گیا