اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، غزہ میں 1 ہی روز میں 100 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM4OTQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4Mzg5NCAtINuM2LHYutmF2KfZhNuM2YjauiDaqdmIINqI2r7ZiNmG2ogg2Ybaqdin2YTZhtuSINmF24zauiDZhtin2qnYp9mF24zYjCDYp9iz2LHYp9im24zZhCDYr9mI2KjYp9ix24Eg2KzZhtqvINio2YbYr9uMINm+2LEg2KLZhdin2K/bgSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODM4OTUsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvcmVzdW1lLWNlYXNlZmlyZS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi24zYsdi62YXYp9mE24zZiNq6INqp2Ygg2ojavtmI2YbaiCDZhtqp2KfZhNmG25Ig2YXbjNq6INmG2Kfaqdin2YXbjNiMINin2LPYsdin2KbbjNmEINiv2YjYqNin2LHbgSDYrNmG2q8g2KjZhtiv24wg2b7YsSDYotmF2KfYr9uBIiwic3VtbWFyeSI6ItuM2LHYutmF2KfZhNuM2YjauiDaqdmIINqI2r7ZiNmG2ogg2Ybaqdin2YTZhtuSINmF24zauiDYqNiv2KrYsduM2YYg2YbYp9qp2KfZhduMINqp25Ig2KjYudivINin2LPYsdin2KbbjNmEINmG25Ig2LrYstuBINmF24zauiDYp9uM2qkg2KfZiNixINis2YbaryDYqNmG2K/bjCDZvtixINii2YXYp9iv2q/bjCDYuNin24HYsSDaqdix2K/bjNuUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کی جہاں طوفان شہر میں متعدد افراد گرفتار ہوئے۔ ہلالِ احمر کے مطابق کئی فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا۔
ہلالِ احمر کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران صیہونی فورسز نے براہِ راست فائرنگ کی۔ اس دوران 16سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 گھر بھی مسمار کردئیے۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں آئندہ دنوں میں متعدد بچے جاں بحق ہوسکتے ہیں کیونکہ غزہ میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد کی پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔
اسرائیلی فوج اور حماس کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ بھی تھم نہیں سکا۔ دوسری جانب غزہ میں وحشیانہ حملوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 1 شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کردی۔
قبل ازیں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کےلیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں تاہم حماس نے غزہ میں مکمل جنگ بندی تک یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔