غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری، فلسطینی شہداء کی تعداد 1448 سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری، فلسطینی شہداء کی تعداد 1448 سے تجاوز
غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری، فلسطینی شہداء کی تعداد 1448 سے تجاوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غزہ پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث فلسطینی شہداء کی تعداد 1448سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہید فلسطینیوں کی تعداد 1448 ہوگئی جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 6 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

 حماس کے حملے میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300 ہوگئی جبکہ 3200 سے زائد زخمی ہیں۔

 اسرائیلی طیاروں سے پمفلٹ گرائے جارہے ہیں، جس میں فلسطینیوں کو گھروں سے جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 4 پیرامیڈیکس اہلکار جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

 اسرائیلی فوج کی جانب سے انسانی امدادی اداروں کی گاڑیوں اور ایمبولینسز کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے باعث ریلیف ورکرز اور پیرا میڈیکس کے اب تک 17 رضاکار بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مرکزی اسپتال میں جنریٹرز کیلئے صرف چار دن کا ایندھن موجود ہے، اسرائیل نے غزہ کی ناکابندی کرکے بجلی، پانی، خوراک، ایندھن کی فراہمی بند کر دی ہے۔

 ہلال احمر کے ترجمان کے مطابق غزہ میں بجلی کی کمی کے باعث اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، غزہ کی پٹی کے واحد بجلی گھر نے ایندھن کی قلت کی وجہ سے گزشتہ روز کام کرنا بند کر دیا تھا۔

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کے باعث 50 سے زائد طبی عملہ شہید ہوا ہے۔

پاک فوج نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

 حماس کے ترجمان کے مطابق اسرائیل نے پورے غزہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، غزہ کے شہریوں کو اسرائیل کی طرف سے حملے سے قبل کوئی وارننگ نہیں دی گئی۔

Related Posts