اسرائیل نے قبلہ اول کا محاصرہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل نے غزہ کے محاصرے کو شدید تر کرنے کے بعد مغربی کنارے میں بھی فلسطینی عوام کی نقل و حرکت کو مکمل روک دینے کی خاطر القدس سے جڑے تمام راستوں کو بند کرکے قبلہ اول کا محاصرہ کرلیا ہے۔

اسی اسرائیلی پابندی کا ایک حصہ یہ ہے کہ عام نوجوان فلسطینیوں کو مسجدوں میں نماز یا کسی اور انتہائی ضرورت کے لیے بھی سڑکوں پر آنے اور القدس کی طرف جانے سے روک دیا گیا ہے۔

اسرائیل پر حملے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق مغربی کنارے سے القدس کی طرف لنک اپ کرنے والی شمال مغربی چیک پوسٹوں کے علاوہ مغربی کنارے میں سب سے بڑی چیک پوسٹ قلندیہ کو بھی اسرائیلی فورسز نے بند کر دیا ہے۔

اس جنگی ماحول کو مغربی کنارے میں زیادہ شدید کرنے اور فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیاں کرنے کی خاطر شوئفات مہاجر کیمپ، بیت اقصیٰ اور الجیب چیک پوسٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے یہ اقدامات در حقیقت مسجد اقصیٰ کی طرف مسلمانوں کو جانے سے روکنے اور نمازوں کے دوران کم مسجد اقصیٰ کو خالی رکھنے کی کوشش ہے۔

Related Posts