اسرائیل کا شام میں ایرانی تنصیبات پر راکٹ حملے،6 ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کا شام میں ایرانی تنصیبات پر راکٹ حملہ،6 ہلاک
اسرائیل کا شام میں ایرانی تنصیبات پر راکٹ حملہ،6 ہلاک

دمشق: اسرائیلی فوج نے گولان پہاڑیوں سے شام میں موجود ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 ایرانی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں متعدد مقامات پر میزائل داغے، زیادہ تر میزائل ایرانی تنصیبات اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کے پر لگے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ گولان پہاڑیوں سے داغے گئے اکثر میزائلوں کو قومی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا اور ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب شام میں جنگی حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے راکٹ حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے 6 جنگجو مارے گئے اور اسلحہ کے ڈپو کو بھی نقصان پہنچا۔

راکٹ حملوں پر اسرائیل اور ایران کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم اسرائیل ماضی میں بھی ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف سینکڑوں حملے کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں تین پاکستانی اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش پرگرفتار

Related Posts