اسرائیل کے فلسطین پر جوابی حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 424 سے تجاوز کرگئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسرائیل پر حماس کے اچانک حملے کے بعد صیہونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر جوابی حملے جاری ہیں۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 424 سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح حماس نے غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کرتے ہوئے سمندر، زمین اور فضا سے حملے کیے جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل فلسطین جنگ پر سلامتی کونسل کا بند کمرے میں بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ختم

حماس کے حملوں کے دوران سیکڑوں اسرائیلی زخمی جبکہ درجنوں یرغمال بنائے گئے۔ غزہ پر اسرائیل نے بھی حملوں کا آغاز کرتے ہوئے اب تک 424فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ زخمیوں کی تعداد 2300سے زائد ہوگئی۔

رواں برس مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز نے کم از کم 676فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ اسرائیل نے حماس کے جواب میں کیے گئے حملوں میں کم از کم 424افراد کو شہید کیا جن میں 78خواتین اور 41 بچے شامل ہیں۔

زخمی ہونے والے فلسطینی بچے 121 سے تجاوز کر گئے۔ اسرائیلی فضائیہ غزہ میں عام فلسطینیوں کو اپنی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔ گزشتہ کئی سال سے محصور غزہ کا علاقہ پہلے ہی دواؤں اور اشیائے ضروریہ کی قلت کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حماس کے حملوں سے شروع ہونے والی اسرائیل فلسطین جنگ پر سلامتی کونسل کا بند کمرے میں بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

 غزہ کی صورتحال پر بند کمرہ اجلاس بے نتیجہ رہا جس میں نہ کوئی باضابطہ قرارداد پیش ہوئی اور نہ ہی کوئی مشترکہ بیان جاری کرنے پر اتفاقِ رائے ہوسکا۔ امریکا اور اسرائیل حماس کی مذمت کا مطالبہ کرتے رہے۔

Related Posts