اہداف پورے ہونے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے، اسرائیل کی ڈھٹائی

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو فرانسیسی میڈیا

اسرائیل کے دہشت گرد وزیراعظم نیتن یاہو نے بڑی ڈھٹائی سے اعلان کیا ہے کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔ 

ایران پر حملے کے بعد اپنے پہلے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملے اتنے دن تک جاری رہیں گے جتنے دن تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایرانی خطرے کو ختم کرنے کے لیے آپریشن ’رائزنگ لائن‘ کا آغاز کیا، یہ آپریشن اتنے دن تک جاری رہے گا جب تک اس کے پھیلاؤ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں ایران نے ایسے اقدامات کیےجو پہلے کبھی نہیں کیے تھے، ایران کے یہ اقدامات افزودہ یورینیئم کو ہتھیار میں بدلنے کے تھے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بقا کو واضح اور فوری خطرہ ہے، ایران کو نہ روکا گیا تو وہ کم وقت میں جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے، ایران ایک سال میں بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے اور چند ماہ کے اندر بھی بنا سکتا ہے۔

Related Posts