کشمیریوں کی حق خودارایت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیریوں کی حق خودارایت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر
کشمیریوں کی حق خودارایت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کشمیریوں کی خودارادیت کی جدوجہد سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بہادر اور جرات مند کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 1095 دن کا بدترین محاصرہ اور مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترقی پذیر ممالک کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک

اس موقع پر مسلح افواج کی جانب سے کشمیر کے شہداء کو اُن کی عظیم قربانیوں پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست ممالک کے حکام سے آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو کی ہے جبکہ حکام نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوست ممالک کے حکام کی جانب سے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کیلئے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔

Related Posts