ترقی پذیر ممالک کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک
(فوٹو: ای ٹریبیون)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سیّد نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک یہ سوچنے میں حق بجانب ہیں کہ ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سیّد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا پے در پے معاشی صدمات سے لڑکھڑا رہی ہے، خوشحال ممالک اپنے اندرونی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اوپیک، تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ بیرل اضافہ منظور 

ٹوئٹر پیغام میں قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ خوشحال ممالک اپنی جغرافیائی و سیاسی رقابتوں میں گھر کر معاشی صدمات سے لڑکھڑاتی دنیا کی طرف متوجہ نہیں ہیں۔ ترقی پذیر ممالک یہ سوچنے میں حق بجانب ہیں کہ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا۔ 

 

قائم مقام گورنر مرتضیٰ سیّد نے کہا کہ اس دانستہ یا نادانستہ چشم پوشی کے نتائج کو برداشت کرنا بین الاقوامی نظام کیلئے بہت مشکل ہوسکتا ہے جبکہ پے در پے بحرانوں کے نتیجے میں 41 ممالک کو قرضے کی ادائیگی کے بحران کا خطرہ درپیش ہے۔ 

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ ہماری زندگی میں پیش آنے والی عالمی سطح کی سب سے پیچیدہ صورتحال ہے جس کے عالمی برادری کیلئے دور رس نتائج ہوسکتے ہیں۔ ٹھوس اقدامات کے بغیر امیر ممالک کے دعوے کھوکھلے محسوس ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ خوشحال ملکوں کی توجہ یوکرین پر روس کے حملے اور طویل عرصے سے جاری داخلی معاشی جمود کی طرف ہے جبکہ بقیہ ممالک دوسری جنگِ عظیم کے بعد انتھک محنت سے بنائے گئے عالمی حفاظتی حصار سے نکلتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ 

 

Related Posts