ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، دہشتگردوں کے کیمپ کی موجودگی کا الزام فالس فلیگ آپریشن اور مہم جوئی کا بہانہ ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی فوجی کمانڈر کا آزاد کشمیر پر بیان ان کی بوکھلاہٹ کی عکاسی ہے۔ بھارتی کمانڈر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے، اسی مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر سے متعلق غیرذمہ دارانہ باتیں کررہے ہیں۔
Irresponsible statements by Indian military commanders particularly about AJ&K are expression of their frustration due to their failure to handle situation in IOJ&K and attempts to divert world’s attention from Indian state terrorism and siege of IOJ&K.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 24, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ میں دہشتگردوں کے کیمپس کا پروپیگنڈا فالس فلیگ آپریشن کے لیے بھارتی ڈرامے بازی ہے،اگر کوئی مس ایڈونچر کیا گیا تو خطے کے امن پر اس کے سنگین نتائج ہوں گے، پاکستان میں دہشتگردوں کے کیمپ سے متعلق جھوٹا بیان بھارتی عزائم بتا رہا ہے، پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
Accusations of infiltration/presence of alleged terrorists camps are pretext for a false flag operation/misadventure which if tried shall have serious consequences for regional peace.Pak Armed Forces are fully prepared to respond to any aggression/misadventure regardless of cost.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 24, 2019