راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کیلئے نیا پرومو جاری کردیا جس میں ایک قوم اور ایک منزل کے تصور کو اجاگر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کے حوالے سے نیا پرومو جاری کیا۔ پرومو میں رواں ماہ یومِ پاکستان کے حوالے سے ایک قوم اور ایک منزل کا تصور بیان کیا گیا ہے۔
وطنِ عزیز پاکستان مسلسل جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پرومو میں قائدِ اعظم کی پاکستان کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو بیان کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی قوم متحد ہو کر ہر چیلنج سے نبرد آزما اور سرخرو ہوئی۔یومِ پاکستان کیلئے پرومو میں گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نظر آئے جبکہ ملی گیت میں پاکستانی کلچر کو نمایاں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترجمان پاک فوج ایک منکسر المزاج انسان ہیں۔اداکار ہمایوں سعید