معرکۂ حق: اسکواڈرن لیڈر عثمان سمیت 11جوان اور 40شہری شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معرکۂ حق
(فوٹو: ہم نیوز)

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کے 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے، ترجمان پاک فوج نے شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بے جگری سے لڑتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی ہوئے۔قوم اپنے شہیدوں کی ممنونِ احسان رہے گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق، سینئر ٹیکنیشن مبشر، نائیک عبدالرحمٰن، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان  کے مطابق بھارتی فوج نے 6 اور 7 مئی کو بلااشتعال حملوں کا آغاز کیا، بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل تھے جبکہ حملوں میں 121 معصوم شہری زخمی ہوگئے۔بھارت نے ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ ،

بیان کے مطابق زخمیوں میں 10 خواتین اور 27 بچے بھی شامل ہیں، بھارت کی سنگین جارحیت کے جواب میں پاک افواج نے معرکہ حق کے جھنڈے تلے بھرپور جواب دیا، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے درست اور نمایاں جوابی حملوں کا آغاز ہوا۔ شہدا کی عظیم قربانی اور غیرمتزلزل حب الوطنی ایک لازوال علامت ہے،

قوم اپنے شہدا کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی جبکہ پاکستانی بھارتی جارحیت کے آگے سینہ سپر ہیں۔ بے شک ہم پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔

Related Posts