بھارت کا2پاکستانیوں کودہشتگردقراردینےکاپروپیگنڈابےنقاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dg-ispr
dg-ispr

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ  بھارتی میڈیا 2 پاکستانیوں کو دہشتگرد قرار دے رہا ہے جو  21 اگست کوغلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرگئے تھے۔

بھارتی فوج اور میڈیا نے لائن آف کنٹرول پر 21 اگست کو 2 عسکریت پسند پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ کیاتھا، ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ  بھارت کی طرف سے  جھوٹے فلیگ آپریشن کے لیے راہ ہموارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 میجرجنرل آصف غفورکاکہناتھاکہ  21 اگست کو آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد نظیم کھوکھر ولد عارف حسین کھوکھر اور 30 سالہ خلیل احمد کیانی ولد عبدالعزیز کیانی حاجی پیر سیکٹر میں گھاس کی کٹائی کے دوران غلطی سے سرحد عبور کر گئے تھے۔

ان کاکہناتھا کہ واقعہ پر فوجی حکام نے 27 اگست کوبھارتی حکام سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا،2ستمبر کو بھارتی میڈیا نے حقائق کومسخ کرکے دونوں افراد کوکالعدم تنظیموں کا رکن قرار دے دیا، 3 ستمبر کو پاکستانی حکام نے اس معاملے پرپھر بھارتی حکام سے ہاٹ لائن پر بات کی اوربھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے سے متعلق آگاہ کیا، بھارتی حکام نے دونوں پاکستانی شہریوں کی موجودگی کااعتراف کرتےہوئے پاکستانی حکام کے مطالبے کی توثیق کی اور ضابطے پر عمل کا وعدہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق  دونوں افراد معصوم شہری ہیں جو غلطی سے سرحد پار کر گئے، ان کا تعلق راولپنڈی سے نہیں بلکہ تیرہ بند گاؤں سے ہے، بھارتی فوج نےدونوں پر دباؤ ڈال کر اعترافی بیان  دینے کا بھی کہا کہ ان لوگوں کو پاکستان میں تربیت دی گئی اور ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

بھارتی فوجی آفیسرز کی جانب سے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پریس کانفرنس کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے  لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جنہیں پاکستان نے بھیجا ہے تاہم جب بھارتی میڈیا میں خبریں نشر ہوئیں تو معلوم ہوا کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور وہ گھر سے گھاس کاٹنے کے لئے نکلے تھے واپس نہیں آئے۔

Related Posts