راولپنڈی: ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک اورایک سپاہی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں اہم دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے آپریشن کے دوران موثرانداز میں دہشت گردوں کو جواب دیا اور اس آپریشن میں 28 سالہ سپاہی سلیم خان نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی جی پنجاب نے عمران خان پر حملے کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد لاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردلاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا۔