اسلامی تعلیمات کو نصاب تعلیم سے نہیں نکالا جاسکتا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی تعلیمات کو نصاب تعلیم سے نہیں نکالا جاسکتا، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اسلامی تعلیمات کو نصاب تعلیم سے نہیں نکالا جاسکتا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کو کسی صورت نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا، نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور تاریخ نکالنے کی اقلیتی کمیشن کی سفارشات نہایت نامناسب ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی سے ملاقات کے دوران  کیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ ایکٹ پر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اقلیتی ارکان کے دستخط موجود ہیں، ملک اسلام کی وجہ سے قائم ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور تاریخ نکالنے کی اقلیتی کمیشن کی سفارشات نہایت نامناسب ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اسلام، آئین اور ریاست پاکستان کی ذمے داری ہے، ملک کی اکثریت کے حقوق کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انڈین پولیس کی تراویح میں کورونا کے خاتمے کےلیے دعاؤں کی اپیل

Related Posts