کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی ٹیم اپنا پہلا میچ جیت چکی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل میں پہلا میچ ہے جس کی قیادت اسپنر شاداب خان کر رہے ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان قومی فاسٹ بالر وہاب ریاض ہیں۔
پاکستان سپر لیگ 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
قبل ازیں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے باوجود کامیاب نہیں ہونے دیا اور ٹارگٹ مقررہ اوورز سے قبل ہی پورا کرکے شائقینِ کرکٹ کو حیران کردیا۔آج کا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہورہا ہے۔
آج ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 2 میچز ہیں جو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔ کراچی کنگز گزشتہ میچ ہارنے کے بعد آج لاہور قلندرز کا سامنا کرے گی۔ کنگز اور قلندرز کا میچ آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوجائے گا۔
اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو بھی شکست کھانی پڑی۔ آج ہونے والے میچ میں بابر اعظم کراچی کنگز کو کامیاب کرانے کیلئے پر عزم ہیں۔ دوسری جانب لاہور قلندرز بھی مقابلے کیلئے پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔