اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 4 مختلف درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ اوپن کورٹ میں سناتے ہوئے نیشنل بینک کے چیئرمین اور صدر کو نااہل قراردیدیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نیشنل بینک زبیر سومرو اور صدر عارف عثمانی کو فوری طور پر عہدوں سے برخاست کر دیا۔ عدالت نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین نیشنل بینک زبیر سومرو کی تقرری میرٹ پر نا ہونے کی بنا پر دونوں کو نااہل قرار دے دیا۔
عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے کے موقع پر چاروں درخواست گزار لطیف قریشی، طارق بدر اور ناصر جنجوعہ اپنے وکیل ڈاکٹر جی ایم چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
عدالت نے فیصلہ سنا دیا کہ صدر نیشنل بینک اور چیئرمین نیشنل بینک اپنے عہدوں کے اہل نہیں لہٰذا دونوں فوری طور پر اپنے اپنے عہدے چھوڑ کر چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : مارگلہ پہاڑوں پر غیرقانونی طور پر درخت کاٹنے اور تعمیرات کا سلسلہ جاری