پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے کھنا میں ایک خاتون نے ڈکیتی کی واردات کی۔
رپورٹس کے مطابق یہ خاتون اکیلی ہی ڈکیتی کی واردات انجام دینے آئی تھی اور اس کے ساتھ کوئی ساتھی نہیں تھا۔ خاتون نے اسلام آباد کے ایک رہائشی طارق محمود کے گھر پر حملہ کیا جو مقامی پولیس اسٹیشن سے تقریباً 2 کلومیٹر دور واقع ہے۔
گھر کے مالک طارق محمود اور ان کے خاندان کے افراد، سوائے بیٹی کے، گھر پر موجود نہیں تھے۔ ڈکیتی H-8 سیکٹر میں واقع طارق محمود کے گھر میں ہوئی، اور پولیس کے مطابق خاتون نے گھر میں گھس کر طارق محمود کی بیٹی کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔
کراچی میں دفاعی نمائش کا آغاز، کون سی سڑکیں چار دن کیلئے بند؟
خاتون نے 2.5 تولے سونے کے زیورات، ایک تولہ وزنی سونے کی چین، چھ ایک تولے کی انگوٹھیاں، دو بالیاں اور 170000 روپے نقد چوری کیے۔ پولیس کے مطابق خاتون تمام زیورات اور نقد رقم لے کر فرار ہو گئی۔
ڈکیتی کے بعدطارق محمود کی بیٹی نے ہمسایہ کے گھر سے مدد طلب کی اور والد کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے اس کی گواہی کی بنیاد پر بتایا کہ مسلح خاتون سیاہ رنگ کے برقع میں ملبوس تھی اور اردو میں بات کر رہی تھی۔