اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 300 گھروں اور 560 افراد کی تلاشی لی گئی جس کے بعد 45 افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے سرچ آپریشن کیا جو اسلام آباد کے علاقے ترامڑی اور گردونواح میں کیا گیا۔ مجموعی طور پر 300 گھروں اور 560 افراد کو چیک کیا گیا۔
مشکوک افراد کو چیکنگ کیلئے تھانے منتقل کرنا سرچ آپریشن کا حصہ تھا، مجموعی طور پر 45 افراد کو تھانے منتقل کیا گیا ہے جبکہ 20 افراد کےخلاف ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 55/109 کے تحت کارروائی بھی کی گئی۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد جرائم کی سرکوبی اور سیکیورٹی کو مؤثر بنانا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خصوصی چیکنگ کے دوران مطلوب ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے6 پستول اور ایمونیشن برآمد ہوا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا زون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل چیکنگ کے دوران مختلف مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور دیگر مشکوک افراد کی چیکنگ بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں: چیکنگ کے دوران مطلوب ملزم گرفتار، 6 پستول اور ایمونیشن برآمد