اسلام آباد میں چیکنگ کے دوران مطلوب ملزم گرفتار، 6 پستول اور ایمونیشن برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خصوصی چیکنگ کے دوران مطلوب ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے6 پستول اور ایمونیشن برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انڈسٹریل ایریا زون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل چیکنگ کے دوران مختلف مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور دیگر مشکوک افراد کی چیکنگ بھی کی گئی۔

اسلام آباد میں ہائی الرٹ جاری ہونے کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام زونز میں مراسلہ جاری کردیا جس کے تحت تمام ناکوں پر سخت چیکنگ کی گئی۔

مراسلے میں شہریوں کو اپنے شناختی کارڈز اور گاڑیوں کے کاغذات ہمراہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ چیکنگ کے دوران پولیس نے مطلوب سبز علی نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے شخص کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

سبز علی  نامی مطلوب ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم کے 6 پستول اور 12 میگزین برآمد کیے گئے۔ ملزم کو تھانے منتقل کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 17 سال سے 22 گاڑیاں بغیر پرمٹ، ٹوکن ٹیکس اور بغیر پاسنگ سرٹیفیکیٹ کے رواں دواں ہیں جس پر کسی سرکاری ادارے نے آج تک ایکشن نہیں لیا۔

 نجی اسٹیل ملز کے 7 مزدا ٹرک، 13 ٹریکٹرز، 1 ڈاٹسن پک اپ اور 1 سوزوکی جو مجموعی طور پر 22 گاڑیاں بنتی ہیں، بغیر کاغذات، پرمٹ اور پاسنگ سرٹیفیکیٹ کے ٹوکن ٹیکس ادا کیے بغیر سفر کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: 22 گاڑیاں 17 سال سے بغیر پرمٹ اور ٹوکن ٹیکس ادا کیے رواں دواں