اسلام آباد : سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو پرالزام لگانے پراسلام آباد پولیس نے امریکی شہری سنتھیا ڈان رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری نے مقامی شہری وقاص عباسی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
مدعی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پولیس کو سابق وزیر اعظم کے خلاف الزامات لگانے پرامریکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا کیس ہے کیونکہ سنتھیا ڈان رچی نے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کیا ہے اور یہ معاملہ پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔
مزید پڑھیں:مجھے رحمان ملک و پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے زیادتی کا نشانہ بنایا، سنتھیا رچی