اسلام آباد پولیس کا تفریحی مقامات کی نگرانی ڈرونز ٹیکنالوجی سے کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس کا تفریحی مقامات کی نگرانی ڈرونز ٹیکنالوجی سے کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد پولیس کا تفریحی مقامات کی نگرانی ڈرونز ٹیکنالوجی سے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس نے شہر کے تفریحی مقامات کی نگرانی ڈرونز ٹیکنالوجی سے کرنے کا فیصلہ کر لیا، آئی جی پولیس نے ڈرون کیمروں کے ذریعے پٹرولنگ کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس نے گزشتہ روز ایس پی آپریشنز کے ہمراہ ٹریل 5 کے دورے کے دوران ڈرونز ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیدل سفر کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جہاز پر حملے کیلئے ایرانی ساختہ ڈرون استعمال ہوا۔امریکا

آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی کہ تفریحی مقامات پر شہریوں کی حفاظت کیلئے ڈرون سیکیورٹی کیمرے استعمال کریں۔ راستہ بھول جانے والوں کو تلاش کیا جائے اور ڈرون کیمروں سے رہنمائی بھی کی جائے۔ 

ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص راستہ بھول جائے تو ڈرون کیمروں کے ذریعے تلاش کرکے اس کی محفوظ واپسی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد ڈرونز ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ خواتین کیلئے لیڈی پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ساحلوں پر پلاسٹک اور کوڑے کرکٹ کے باعث سمندری حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، مگر اب الگورتھم اور جدید کیمرے سے لیس ڈرون ایک ہی پرواز میں کچرے کے ہزاروں اجزا منٹوں میں شناخت کرسکتے ہیں۔

ایلِپسس کمپنی کا تیار کردہ ڈرون بحری حیات کے تحفظ اور سمندروں کی صفائی میں انسانوں کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، یہ ہرجسامت اور رنگت کی شے شناخت کرکے اسے جیو ٹیگ کرتا ہے تاکہ کچرے کو ڈھونڈنے، جمع کرنے اور تلف کرنے میں آسانی ہوسکے۔

مزید پڑھیں: ساحلوں پر پڑے کچرے کی  ڈرون کے ذریعے نشاندہی ممکن

Related Posts