اسلام آباد میں لوگوں کو نشہ آور گولیاں کھلاکر لوٹنے والا گروہ پولیس کی گرفت میں آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sho golra sharif transferred to PS kohsar

اسلام آباد :شہر اقتدار میں گھروں میں کام کے بہانے لوٹ مار کرنیوالا گروپ گرفتار،سامان برآمد، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

مالکان کو نشہ آور گولیاں کھلاکر گھروں کو لوٹنے والے بین الصوبائی خطرناک گروہ کی گرفتار ی انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی میں عمل میں آئی۔

ملزمان سے 16 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں ،اس چار رکنی گروہ میں تین عورتیں اور ایک مرد شامل ہے جب کہ اس گروہ کے خلاف اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں۔

اس گروہ میں عمران ،اقراء بی بی ،نفیسہ بی بی اور فرزانہ کوثر شامل ہیں ،یہ ملزمان گھریلو ملازمت اختیار کر کے گھر والوں کو نشہ آور گولیاں کھلا کر لوٹتے تھے ،

تمام ملزمان ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور مجرم ہیں ،پولیس انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر نوجوان دوشیزہ کو قتل کردیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں جبکہ برآمد شدہ سامان مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

Related Posts