اسلام آباد، قبضہ مافیا کامتاثرین اور صحافیوں کی ٹیم پر حملہ، پولیس کارروائی سے گریزاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، قبضہ مافیا کامتاثرین اور صحافیوں کی ٹیم پر حملہ، پولیس کارروائی سے گریزاں
اسلام آباد، قبضہ مافیا کامتاثرین اور صحافیوں کی ٹیم پر حملہ، پولیس کارروائی سے گریزاں

اسلام آباد: قبضہ مافیا کی جانب سے صحافیوں کی ٹیم اور متاثرین پر حملہ، قبضہ مافیا کے افراد جدید ہتھیاروں سے لیس تھے، قبضہ مافیا کی جانب سے مختلف زمینوں کے دو نمبر کاغذات بنا کر شہریوں کو بیچے جارہے تھے، صحافی کوریج کے لئے پہنچے تو انہوں نے صحافیوں اورگولڑہ موڑ خداداد ہائٹس کے متاثرہ افراد پر حملہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا عرصہ دراز سے گولڑہ موڑ خداداد ہائٹس میں پلاٹوں پر قبضے کرنے میں ملوث ہے، تقریباً 100سے 150فائلیں وہ شہریوں کو بیچ چکے ہیں اور اس مد میں کروڑوں روپے کا چونا لگا چکے ہیں، جس کے باعث متاثرہ افراد نے تھانہ آبپارہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جعلی پلاٹوں کی مد میں لی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے افراد تھانے کے اندراسلحے سمیت داخل ہوگئے تھے، مگر پولیس کوئی کارروائی کرنے سے قاصر رہی، ستم ظریفی یہ ہے کہ تھانے میں موجود کوئی بھی پولیس اہلکار اس واقع کو اون کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

صحافیوں اور متاثرہ افراد نے تھانے میں مذکورہ معاملے کے خلاف قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کے درخواست دی ہے مگر اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، تھانے کے ایس ایچ او بھی تھانے سے غائب ہیں اور آئی او بھی مذکورہ معاملے میں تعاون نہیں کررہا۔

متاثر افراد تاحال تھانہ آبپارہ کے سامنے موجود ہیں کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے، واضح رہے کہ قبضہ مافیا شہر میں اپنی گرفت مضبوط کرچکا ہے اور بلا خو ف و خطر اپنی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہے۔ جس کے باعث شہریوں میں خوف پایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کو ان معاملات میں پولیس کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔انتظامیہ کے افراد بھی قبضہ مافیا کو مکمل تعاون فراہم کرتے ہیں، متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور ہماری رقم ہمیں واپس دلوائی جائے۔

Related Posts