پسند کی شادی اور اغواء کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسند کی شادی اور اغواء کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا
پسند کی شادی اور اغواء کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والوں کے اغواء کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو طلب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی کہ بچیوں کو شیلٹر فراہم کریں اور انکا میڈیکل کرائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے درخواست گزارہ ملائکہ فاطمہ اور مریم فاطمہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو ملائکہ فاطمہ کی جانب سے وکیل خاور امیر بخاری نے عدالت کو بتایا کہ بچیوں کے والد اور بھائیوں نے بچیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی ملائکہ فاطمہ کے سر میں تیس سے زائد ٹانکے لگے۔

وکیل خاور بخاری نے عدالت کو بتایا کہ مورخہ 10-01-2020 کو ملائکہ نے پسند کی شادی مسمی مقدس یاسین سے کی تھی دونوں میاں بیوی کے گھر والے زبردستی طلاق کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علاقائی جرگے نے لودھراں میں پٹیشنر کے شوہر کو یرغمال بنا رکھا ہے۔عدالت اس حوالے سے تمام صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

Related Posts