اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مستردکردی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو بڑے کرائسز کا سامنا ہے ،اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مفاد عامہ کے تحت درخواست مستردکردی۔
درخواست میں تفتان بارڈرسے زائرین کی آمد میں حکومتی نااہلی کی تحقیقات کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست میں زائرین کی آمد میں زلفی بخاری کے کردارکی تحقیقات کی بھی استدعاکی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن ناراض ہوجاتی ہے ۔فردوس عاشق اعوان