چیمبر گرانے پر مشتعل وکلاء کی چیف جسٹس چیمبر میں توڑ پھوڑ، اسلام آباد ہائیکورٹ سیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کے وکلاء غیر قانونی چیمبر گرانے پر مشتعل ہو گئے، وکیلوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کردیا اور چیف جسٹس کے چیمبر میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکلاء نے رجسٹرار برانچ کے شیشے توڑ دئیے۔ فوٹیج بنانے پر نجی ٹی وی کے نمائندوں کو زدوکوب کیا۔ وکلاء رجسٹرار برانچ کا دروازہ توڑ کر اندر چلے گئے۔ چیف جسٹس کے کمرے کو توڑنے کی کوشش کرتے رہے۔ کافی دیر تک چیف جسٹس اطہر من اللہ مشتعل وکلاء کے محاصرے میں رہے۔

وکلاء نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی زدوکوب کرکے زخمی کردیا جنہیں طبی امداد مہیا کی گئی۔وکلاء نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ چیف جسٹس بلاک میں وکلاء کے داخل ہوتے وقت اسپیشل سیکیورٹی پولیس موجود نہیں تھی۔ اسلام آباد پولیس کے دستے کافی دیر بعد ہائیکورٹ میں آئے۔

پولیس کے دستے چیف جسٹس بلاک میں پہنچ گئے۔ وکلاء نے چیف جسٹس کو چیمبر سے باہر نکال لیا۔ وکلاء نے صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی اور ویڈیو بنانے پر لڑ پڑے۔ وکلاء نے چیف جسٹس کے چیمبر میں توڑ پھوڑ کی اور رجسٹرار آفس کے شیشے توڑ دئیے۔ بڑی تعداد میں وکلاء کافی چیف جسٹس چیمبر کے باہر نعرے بازی کرتے رہے۔

عدالتی اہلکار کا کہنا تھا کہ مشتعل وکلاء کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ وکلاء نے ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ چوہدری شفیق کو بھی زدوکوب کیا۔ مشتعل وکلاء نے عدالتی اسٹاف اور صحافیوں پر بھی تشدد کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے مشتعل وکلاء کو بار روم میں بیٹھ کر بات چیت کی پیشکش کی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بیٹھ کر بات نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس کے چیمبر سے ساتھی وکلاء کو نکالیں تاکہ بات ہوسکے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی چیمبر پر وکلاء کو کئی بار نوٹسز دئیے۔ ہائیکورٹ اور اسلام آباد بار کونسل کے احکامات کی روشنی میں غیر قانونی چیمبرز توڑے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گجر نالہ تجاوزات کے خلاف آپریشن، 4 ہزار مکانات گرانے کی کارروائی شروع

Related Posts